the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر
کانگریس
بی جے پی
ملائیشیا کی بحریہ نے بورنیو جزیرے کے ساحل کے پاس ڈوبنے والی 31 سیاحوں سے بھری کشتی سے 23 چینی سیاحوں اور عملے کے دو ارکان کو بچا لیا ہے جبکہ چھ لوگ اب بھی لاپتہ ہیں ۔ حکام نے بتایا کہ کل رات بورنیو کے ساحل کے نزدیک سیاحوں سے بھری کشتی الٹ گئی تھی۔ اس میں 25 افراد کو بچا لیا گیا لیکن پانچ چینی سیاح اور عملے کے ایک ملائشیائی شہری اب بھی لاپتہ ہیں۔ یہ کشتی ملائیشیا کے مشرقی صباح صوبے کے دارالحکومت کوٹہ كنابالو سے کل مقامی وقت کے مطابق صبح نو بجے مشہور سیاحتی مقام منگالم جزیرے کے لئے روانہ ہوئی تھی لیکن رات نو بج کر 50 منٹ تک وہاں پر نہیں پہنچی۔ حکام نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق شام دو بجے عملے کے ایک رکن سمیت کشتی کے ملائیشیائی کپتان کو بچا لیا



گیا۔

انہوں نے بتایا کہ لہروں کی وجہ سے کشتی ٹوٹ کر سمندر میں ڈوب گئی تھی۔ ملائیشیا بحری انفورسمنٹ ایجنسی کے ڈائریکٹر نے بتایا، "کپتان کے مطابق سمندر کی تیز لہروں کی وجہ سے یہ کشتی ٹوٹ گئی اور سمندر میں ڈوب گئی۔ تمام سیاحوں نے آپس میں ایک دوسرے کو باندھا ہوا تھا اور لہروں کی مدد سے سب بہت دور بہہ کر نکل گئے۔ "انہوں نے بتایا کہ افسر اس کشتی کی تحقیقات کر رہے تھے کہ کیا اس کا استعمال سیاحوں کو لے جانے کے لئے کیا جانا چاہیے تھا۔

ملائیشیائی بحریہ، سمندری پولیس اور ایئر فورس کے جوان سمندر کے 400 سمندری میل کے علاقے میں تلاشی مہم میں مصروف ہیں۔ چین کے صدر شی جن پنگ نے ریسکیو آپریشن کے لئے ملک کی سرکاری محکموں کو اپنے ملائیشیائی ہم منصبوں کے ساتھ تعاون کرنے کو کہا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.